Friday, February 13, 2026
ہومتازہ ترینچین میں جشنِ بہار کی تعطیلات، ہر شہری اوسطاً 7 بار سفر کرے گا

چین میں جشنِ بہار کی تعطیلات، ہر شہری اوسطاً 7 بار سفر کرے گا

بیجنگ :2026 کے اسپرنگ فیسٹول کی تعطیلات کے دوران ، ملک بھر کے علاقوں کے درمیان لوگوں کی نقل و حرکت کی تعداد متوقع طور پر 9.5 ارب تک پہنچ جائے گی، جو کہ پورے چین کے ہر شخص کے اوسطاً تقریباً 7 بار سفر کے برابر ہے۔یہ تعداد ایک ریکارڈ ہو گی ۔

نقل حرکت کی یہ متوقع تعداد ، چین کی متحرک زندگی اور توانائی کا ایک جیتا جاگتا منظر ہو گا ۔ ملک کی بڑی مارکیٹ کی یہ توانائی اور صلاحیت بالآخر چین کی معیشت کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کی زبردست طاقت میں تبدیل ہو جائے گی۔چین کی وزارت نقل و حمل کے مطابق توقع ہے کہ 13 فروری کو جو کہ جشن بہار کے سفری رش اور نقل و حرکت کا بارہواں دن ہے پورے ملک میں علاقوں کے درمیان لوگوں کی نقل و حرکت کی تعداد 28.5593 کروڑ ہوگی، جو گزشتہ سال کے اسی دن کے مقابلے میں 4.5فیصد زیادہ ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔