Friday, February 13, 2026
ہومبریکنگ نیوزافغانستان اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے استعمال سے روکے: عاصم افتخار

افغانستان اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے استعمال سے روکے: عاصم افتخار

نیویارک: (آئی پی ایس) پاکستان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں سرگرم دہشتگرد گروپوں کی موجودگی پر شدید تشویش ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ افغانستان میں موجود گروہ پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں ملوث ہیں، رواں ماہ میں پاکستان میں بی ایل اے اور داعش نے بزدلانہ کارروائیاں کیں، پاکستان میں 2 دہشتگردوں کے حملوں میں 80 معصوم شہری جاں بحق ہوئے۔

عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان پر حملوں کیلئے ایک بار پھر افغان سرزمین کو استعمال کیا گیا، افغانستان اپنی سرزمین ہمسایہ ممالک کے خلاف استعمال نہ ہونے دے، پاکستان نے سلامتی کونسل کی طالبان پر پابندیوں کی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قرارداد میں واضح ہے افغان سرزمین کسی ملک کیخلاف استعمال نہیں ہونی چاہئے، افغان عبوری حکومت سے کہتے ہیں وہ دہشت گرد گروپوں کی کارروائیوں کو روکے، افغان عبوری حکومت انسداد دہشت گردی کے وعدوں کو پورا کرے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔