اسلام آباد(سب نیوز) اپوزیشن اتحاد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات اور مکمل علاج تک پارلیمنٹ ہاوس کے باہر دھرنا دینے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد کے رہنماوں کا اسلام آباد میں اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور مکمل علاج تک پارلیمنٹ ہاوس کے باہر دھرنا دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ ہاوس کے مرکزی دروازے پر تحریک انصاف کی مرکزی قیادت دھرنا دے گی، اس سلسلے میں تمام اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز کو پارلیمنٹ ہاوس پہنچنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
اس حوالے سے علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ کل تحریک تحفظ آئین پاکستان کی طرف سے نمازجمعہ کے بعد پارلیمنٹ ہاوس کے باہر دھرنا ہوگا،تمام اراکین قومی اسمبلی و سینیٹرز دھرنے میں شریک ہونگے۔صدر پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا جنید اکبر نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے تمام اراکین قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی کل کے دھرنے میں شریک ہوں۔
اپوزیشن اتحادکا عمران خان سے ملاقات اور مکمل علاج تک پارلیمنٹ ہاوس کے باہر دھرنا دینے کا فیصلہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
