Friday, February 13, 2026
ہومپاکستانپاکستان کا دوسرا مقامی الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ کامیابی سے لانچ

پاکستان کا دوسرا مقامی الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ کامیابی سے لانچ

اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو)نے پاکستان کا دوسرا مقامی الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ ای او 2چین کے یانگ جیانگ سی شور لانچ سینٹر سے کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیج دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)سے جاری بیان کے مطابق ای او 2 کو سپارکو کے سیٹلائٹ ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سینٹر میں مکمل طور پر مقامی تحقیق اور سسٹمز انجینئرنگ کے ذریعے تصور، ڈیزائن اور انٹیگریٹ کیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ نئے سٹیلائٹ کی لانچنگ سیٹلائٹ ڈیزائن، پے لوڈ انٹیگریشن، ٹیسٹنگ اور مشن ریڈینس میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی مہارت کا مظہر ہے۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ سیٹلائٹ ای او 1کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار کیا گیا اور ای او 2مختلف روشنی کے حالات میں زمین کا مشاہدہ کرے گا، جس سے سطحی خدوخال کی بہتر تشریح، تبدیلیوں کی نشان دہی اور امیجنگ کے تسلسل میں بہتری آئے گی۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ای او 2پاکستان کے ارتھ آبزرویشن بیڑے کو مزید مضبوط بنائے گا اور قومی منصوبہ بندی، گورننس، وسائل کے موثر انتظام اور مقامی طور پر تیار کردہ قابل اعتماد خلائی نظاموں کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔