Wednesday, February 11, 2026
ہومپاکستانڈی جی نیکٹا کاشف زمان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

ڈی جی نیکٹا کاشف زمان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

اسلام آباد:(آئی پی ایس) نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کے ڈائریکٹر جنرل کاشف زمان طویل علالت کے بعد اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی خبر سے سرکاری و سماجی حلقوں میں گہرے رنج و غم کی فضا قائم ہے۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ آج بعد از نمازِ ظہر ایک بج کر 30 منٹ پر امام اعظم مسجد، گلی نمبر 22-C، سیکٹر جی-10/2، نزد چلڈرن پارک ادا کی جائے گی۔ جنازہ دو بجے روانہ ہوگا جبکہ تدفین ایچ-11 قبرستان میں ڈھائی بجے کی جائے گی۔فاتحہ خوانی امام اعظم مسجد، گلی نمبر 22-C، جی-10/2، نزد چلڈرن پارک میں ہوگی۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔ آمین۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔