Thursday, February 5, 2026
ہومبریکنگ نیوزدعوت اسلامی کے زیر اہتمام شب برات کے بابرکت موقع پر فیضان مدینہ میں عظیم الشان اجتماع

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام شب برات کے بابرکت موقع پر فیضان مدینہ میں عظیم الشان اجتماع

اسلام آباد(سب نیوز ) دعوت اسلامی کے زیر اہتمام شب برات کے بابرکت موقع پر فیضان مدینہ جی الیون مرکز اسلام آباد میں عظیم الشان اجتماع کا انعقاد کیا گیا اجتماع کا مقصد امت مسلمہ میں دینی شعور اجاگر کرنا شب برات کی فضیلت بیان کرنا اور لوگوں کو عبادت و ریاضت کی طرف راغب کرنا تھا اجتماع کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت خوانی سے ہوا بعد ازاں دعوت اسلامی کے اسلام آباد کے نگران مولانا بابر مدنی نے بیان کیا

مولانا بابر مدنی نے بیان میں کہا کہ شب برات اللہ تعالی کی خصوصی رحمت ،مغفرت اور بخشش کی رات ہے اس رات اللہ تعالی اپنے بندوں کے ایک سال کے معاملات طے فرماتا ہے اور بے شمار گناہ گاروں کی مغفرت فرماتا ہے مولانا بابر مدنی نے کہا کہ شب برات ہمیں اپنے اعمال کا محاسبہ کرنے ،والدین رشتہ داروں اور پڑوسیوں کے حقوق ادا کرنے ،دلوں سے کینہ ،حسد اور بغض نکالنے اور صلح و درگزر کا اپنانے کا درس دیتی ہے

مولانا بابر مدنی نے یہ بھی کہا کہ ماہ شعبان جس کو ماہ درود و سلام بھی کہا جاتا ہے اس کے رہتے ایام میں درود و سلام کی کثرت کیجیے کیونکہ درود پاک پڑھنے سے قبر کی تنگی سے نجات ملتی ہے قبر کی وحشت اور تنہائی دور ہوتی ہے اور قبر کا کا سالہا سال کا قیام درود پاک کی برکت سے چند لمحوں میں گزر جاتا ہے اس کے ساتھ ساتھ درود پاک کے بہت سے فوائد ہیں اس لیے تمام لوگ درود پاک کی کثرت کریں ہزاروں افراد کی اس اجتماع شب برات میں اسلام آباد سے شرکت ہوئی جہاں صلو التسبیح بھی ادا کی گئی اور رقت انگیز دعائیں ہوئی اور اپنے رب سے توبہ و استغفار کر گئی لوگوں کے لیے سحری کا اہتمام بھی کیا گیا تھا جہاں سینکڑوں افراد نے روزہ بھی رکھا

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔