Sunday, March 1, 2026
ہومپاکستانسپریم کورٹ نے سی ڈی اے لیبر یونین ریفرنڈم کی اجازت دے دی

سپریم کورٹ نے سی ڈی اے لیبر یونین ریفرنڈم کی اجازت دے دی

اسلام آباد(آئی پی ایس )سپریم کورٹ میں سی ڈی اے لیبر یونین کا ریفرنڈم رکوانے کی اپیل پر سماعت ہوئی،اس موقع پر سپریم کورٹ نے سی ڈی اے لیبر یونین ریفرنڈم کی اجازت دے دی ۔سی ڈی اے لیبر یونین کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سی ڈی اے لیبر یونین کا ریفرنڈم 17 ستمبر کو ہے،موجودہ کیس میں جو بھی تحفظات ہیں وہ ریفرنڈم کے بعد دیکھے جائیں۔سپریم کورٹ نے کہا کہ 17 ستمبر کو ریفرنڈم کے بعد لیبر یونین کی اپیل سنیں گے،کیس کی سماعت اکتوبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی گئی ۔سی ڈی اے لیبر یونین کے امان اللہ گروپ نے ریفرنڈم رکوانے کی اپیل دائر کر رکھی ہے۔قائمقام چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔