Thursday, February 12, 2026
ہومتازہ ترینقومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا 26دسمبر 2025 بروز جمعہ کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں سرکاری تعطیل کا اعلان

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا 26دسمبر 2025 بروز جمعہ کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں سرکاری تعطیل کا اعلان

اسلام آباد(سب نیوز)کیبنٹ ڈویژن کے کل بروز جمعہ مورخہ 26 دسمبر، 2025کو اسلام آباد میں سرکاری چھٹی سے متعلق نوٹیفیکیشن کی روشی میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے 26 دسمبر 2025 بروز جمعہ کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں سرکاری تعطیل کا اعلان کر دیا۔
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے کل مورخہ 26 دسمبر بروز جمعہ چھٹی کا دفتری حکم نامہ جاری کر دیا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے دفتری حکم نامے کے مطابق کل بروز جمعہ مورخہ 26 دسمبر کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی تمام سرگرمیاں منسوخ ہوں گی،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی کی منظوری کے بعد چھٹی کا حکم نامہ جاری کیا ہے، سیکرٹریٹ کے تمام شعبہ جات کل بروز جمعہ تعطیل کے باعث بند رہیں گے۔
ترجمان کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں منعقد ہونے والے قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں سمیت سرکاری سرگرمیاں موخر کر دی گئیں، موخر کردہ قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس اور دفتری امور نئی تاریخوں کے مطابق دوبارہ شیڈول کیے جائیں گے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے افسران اور عملے کو دفتری حکم نامے پر عملدرآمد کی ہدایت جاری کر دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔