Wednesday, March 4, 2026
ہومتازہ ترینالیکشن کمیشن فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کرے، اسلام آباد آزاد گروپ کا مطالبہ

الیکشن کمیشن فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کرے، اسلام آباد آزاد گروپ کا مطالبہ

اسلام آباد( سب نیوز)
چیئرمین اسلام آباد آزاد گروپ جاوید انتظار نے کہا کہ الیکشن کمیشن وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان کر رکھا ہے ۔ اس سے پہلے بھی الیکشن کمیشن دو سے تین مرتبہ بلدیاتی انتخابات کا شیڈول دے کر بلدیاتی نمائندوں سے الیکشن لڑنے کی کروڑوں روپے فیس وصول کر چکا ہے ۔

شیڈول کے بعد بلدیاتی نمائندوں نے انتخابی مہم پر بے تحاشہ پیسہ خرچ کیا۔ الیکشن کمیشن سے پوچھ رہے ہیں مطالبہ کر رہے ہیں بلدیاتی انتخابات کا اعلان کافی نہیں۔

انتخابی شیڈول کا اعلان کرے۔ اسلام آباد آزاد گروپ وفاقی دارالحکومت کے شہری اور دیہاتی علاقے کے لوگوں کو انکے بنیادی جمہوری اور آئینی حقوق کی جنگ کر رہا ہے۔ الیکشن کمیشن کے بلدیاتی انتخابات کے اعلان کے بعد شیڈول دے۔

انتخابات کے انعقاد تک سی ڈی اے کی کاروائیوں کو موخر کیا جائے ۔ انہوں نے عوامی بیٹھک ستارہ مارکیٹ میں کھوکھا مالکان، کچی آبادیوں کے رہائشی سماجی اور سیاسی رہنماؤں سمیت جی۔ سیون تھری سے اسلام آباد آزاد گروپ کے یوسی جی ۔ سیون تھری سے نامزد چیئرمین ڈاکٹر مختار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ، سی ڈی اے اور منتخب ہونے والی مقامی حکومت ملکر اجتماعی عوامی مسائل کا حل تلاش کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ 30 جنوری 2026 تک مختلف یونین کونسلز سے اسلام آباد آزاد گروپ سے بلدیاتی امیدواروں کا اعلان کریں گے۔

الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات میں تاخیری حربے استعمال کئے تو عوامی عدالت اپنے مطالبے کے حق میں رائے عامہ منظم کریں گے ۔ بنیادی عوامی جمہوری اور آئینی حقوق کے تحفظ کے لیے عدالت سے رجوع کرنا خارج از امکان نہیں ۔ہمارے عہدیداران ، ذمہ داران اور کارکنان اپنی اپنی یونین کونسلز میں بلدیاتی انتخابات لڑنے کی صف بندی اور تیاری کریں۔ اب گلی گلی کوچے کوچے گاؤں گاؤں الیکشن کمیشن سے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ گونجے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔