Wednesday, March 4, 2026
ہومپاکستانقومی اسمبلی اجلاس، ایوان میں کسی رکن کے پیسے گرنے پر اسپیکرکا اعلان، 12اراکین نے ہاتھ کھڑے کر دیے

قومی اسمبلی اجلاس، ایوان میں کسی رکن کے پیسے گرنے پر اسپیکرکا اعلان، 12اراکین نے ہاتھ کھڑے کر دیے

اسلام آباد(سب نیوز) قومی اسمبلی اجلاس کے دوران ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا ہے۔اجلاس کے دوران ایوان میں کسی رکن کے پیسے زمین پر گرگئے۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پیسے ایوان میں لہرا کر اعلان کر دیا۔ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے ایوان میں آنے سے قبل کسی رکن کے پیسے زمین سے ملے ہیں۔اس موقع پر پیسے لینے کے لیے متعدد اراکین نے ہاتھ کھڑے کر دیے۔ اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ یہ تو 12 اراکین نے ہاتھ کھڑے کر دیے ہیں، ان کی اس بات پر ایوان میں قہقہے لگ گئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔