Tuesday, March 3, 2026
ہومپاکستانپارلیمنٹ کیخلاف سازش کرنے والے لیڈر اپنے گریبان میں جھانکیں، اسپیکر ایاز صادق

پارلیمنٹ کیخلاف سازش کرنے والے لیڈر اپنے گریبان میں جھانکیں، اسپیکر ایاز صادق

اسلام آباد (سب نیوز)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ کی بالادستی، آئین و قانون کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے جمہوریت دشمن عناصر کو سخت پیغام دیدیا۔
اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاد صادق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور ایوان کیخلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا، اور سازش کرنے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔
سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ بطور کسٹوڈین پارلیمنٹ کا تحفظ ان کی ذمہ داری ہے، اور پارلیمنٹ، آئین، قانون اور امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کو جعلی کہنے کا ڈرامہ اب نہیں چلے گا، جبکہ ایوان میں بیٹھ کر اسی کے خلاف سازش کرنے والے ریاست کے دشمن ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔