Thursday, December 11, 2025
ہومپاکستانمہنگائی حکومتی تخمینے سے زیادہ ریکارڈ، ماہانہ شرح 6.15فیصد ہوگئی

مہنگائی حکومتی تخمینے سے زیادہ ریکارڈ، ماہانہ شرح 6.15فیصد ہوگئی

اسلام آباد (سب نیوز)نومبر میں مہنگائی حکومتی تخمینے سے بڑھ گئی، ماہانہ شرح 6.15فیصد ہوگئی۔ وزارت خزانہ نے گزشتہ ماہ مہنگائی 5سے 6 فیصد رہنے کا تخمینہ ظاہر کیا تھا۔
ادارہ شماریات کے مطابق نومبر میں مہنگائی میں 0.40فیصد اضافہ ہوا، جولائی تا نومبر 5ماہ میں مہنگائی کی اوسط شرح 5.01فیصد ریکارڈ کیا گیا۔نومبر میں پیاز 48 فیصد، زندہ برائلر چکن 17 فیصد سے زائد مہنگا، انڈے 8 فیصد تک، مچھلی 3 فیصد، آلو 2.67 فیصد تک مہنگے، تازہ پھل 2.27 فیصد، بڑا گوشت1.81 فیصد، گندم کی مصنوعات 1.61 فیصد مہنگی ہوگئی۔
کوکنگ آئل 1.55 فیصد، گندم 1.12 فیصد، دودھ کی قیمتوں میں 1 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ گزشتہ ماہ بجلی چارجز 7.11 فیصد، ریڈی میڈ گارمنٹس 3.70 فیصد تک مہنگے ہوئے۔ایک ماہ میں ایندھن 2.21 فیصد، میڈیکل ٹیسٹ 2 فیصد تک مہنگے، نومبر میں ادویات کی قیمتوں میں 1.48 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔