برسلز(آئی پی ایس ) پاکستان اور جمہوریہ سلووینیا کے مابین برسلز میں علاقائی مسائل کے مشترکہ حل بارے معاہدے کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور جمہوریہ سلووینیا کے وزیر خارجہ نے معاہدے کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔
جمہوریہ سلووینیا کی وزارت خارجہ اور یورپی امور اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کی وزارت خارجہ کے درمیان دو طرفہ مشاورت سے متعلق مفاہمت کی یادداشت دونوں ممالک کے درمیان سیاسی مذاکرات کے لیے ادارہ جاتی فریم ورک وضع کرتی ہے۔
یہ ایم او یو دونوں وزارت خارجہ کو اپنے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوں کا جائزہ لیتے ہوئے، موجودہ معاہدوں کے تحت ہونے والی پیش رفت پر اپ ڈیٹس کا تبادلہ کرنے کیلئے جامع میکانزم فراہم کرتا ہے۔اس کے علاوہ،اس معاہدے سے باہمی مشاورت ، نقطہ نظر کے تبادلے اور مشترکہ تشویش کے علاقائی اور عالمی مسائل کا جائزہ لینے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم میسر ہو گا، اس طرح پاکستان اور سلووینیا تعلقات کو مزید وسعت اور تقویت ملے گی
