Friday, November 14, 2025
ہومدنیاچین میں "کاربن پیک اور کاربن نیوٹرلٹی کےلیے چین کے اقدامات" کے حوالے سے وائٹ پیپر کا اجراء

چین میں “کاربن پیک اور کاربن نیوٹرلٹی کےلیے چین کے اقدامات” کے حوالے سے وائٹ پیپر کا اجراء

توانائی کی سبز اور کم کاربن منتقلی کاربن پیک اور کاربن نیوٹرلٹی کے حصول کی کلید ہے
بیجنگ : چین کی اسٹیٹ کونسل کے دفتر اطلاعات نے “کاربن پیک اور کاربن نیوٹرلٹی کے لیے چین کے اقدامات” کے حوا لے سے ایک وائٹ پیپر جاری کیا ۔ہفتہ کے روزوائٹ پیپر میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ کاربن پیک اور کاربن نیوٹرلٹی کے اہداف کے اعلان کے پانچ سالوں میں، چین نے” سبز پہاڑ اور شفاف پانی انمول اثاثے ہیں” کے تصور کو مضبوطی سے اپنایا اور اس پر عمل کیا،

اور مؤثر اقدامات اور سخت محنت سے اس ضمن میں تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔وائٹ پیپر میں نشاندہی کی گئی ہے کہ توانائی کی سبز اور کم کاربن منتقلی کاربن پیک اور کاربن نیوٹرلٹی کے حصول کی کلید ہے۔ چین نے توانائی کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے پیشِ نظر قابل تجدید توانائی کے متبادل اقدامات کو زور دیا، توانائی اور بجلی کے نئے نظام کی تعمیر کو فروغ دیا جو ” کاربن پیک اور کاربن نیوٹرلٹی” کے اہداف کے لیے مضبوط تعاون فراہم کرتی ہے ۔وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ توانائی کی بچت کاربن کے اخراج کو کم کرنے کا اہم ذریعہ ہے۔

چین نے توانائی کی بچت ، توانائی کی کارکردگی بڑھانے اور سرکلر اکانومی کے ذریعے کاربن کے کم اخراج،نیز کاربن ذخیرہ کرنے کی صلاحیت کو مضبوط بنایا ہے ۔وائٹ پیپر میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ چین موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے تاکہ ایک زیادہ صاف اور خوبصورت دنیا کی تعمیر کی جا سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔