Friday, November 14, 2025
ہومدنیاگوانگ ڈونگ کو خصوصی اقتصادی زون کی اسپرٹ کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لانا چاہیے، چینی صدر

گوانگ ڈونگ کو خصوصی اقتصادی زون کی اسپرٹ کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لانا چاہیے، چینی صدر

بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ نے صوبہ گوانگ ڈونگ کا دورہ کیا جس میں انہوں نے زور دیا کہ گوانگ ڈونگ اصلاحات اور کھلے پن میں پیش پیش ہے، اسے بیسویں سی پی سی مرکزی کمیٹی کے چوتھے کل رکنی اجلاس کی روح کو عمیق طور پر سیکھنا اور نافذ کرنا چاہیے، آئندہ پانچ سال کے اہداف، امور اور اقدامات کے لیے سائنسی منصوبہ بندی کرنا چاہیے اور جامع اصلاحات اور کھلے پن کو گہرائی تک بڑھا کر اعلیٰ معیار کی ترقی حاصل کرنا چاہیے۔

ہفتہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق صدر شی جن پھنگ نے صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر مئے چو اور گوانگ چوکا دورہ کیا اور گوانگ ڈونگ صوبائی کمیٹی اور صوبائی حکومت کی کارکردگی کی رپورٹ سنی۔شی جن پھنگ نے زور دیا کہ گوانگ ڈونگ کو اصلاحات اور کھلے پن اور خصوصی اقتصادی زون کی اسپرٹ کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لانا چاہیے اور جامع اصلاحات اور کھلے پن کو گہرا کر کے اعلیٰ معیار کی ترقی کو آگے بڑھانا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ اسٹرکچرل اوپننگ کو مستحکم طور پر بڑھایا جائے، آزاد تجارتی تجرباتی زون کی اپ گریڈ نگ کی حکمت عملی کو گہرائی سے نافذ کیا جائے، اور ‘بیلٹ اینڈ روڈ’ کی مشترکہ تعمیر میں گہری شمولیت کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ مقامی صنعت کی ترقی کے ساتھ وسطی اور مغربی علاقوں کی صنعتی ترقی میں بھی مدد دی جائے۔صدرشی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا کی تعمیر گوانگ ڈونگ کے لیے نہ صرف ایک بڑی ذمہ داری ہے بلکہ ترقی کا ایک نایاب موقع بھی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ تعاون کو بڑھایا جانا چاہیئے اور ہانگ کانگ ،مکاؤ کی قومی ترقی میں بہتر حصہ لینے کی حمایت کی جانی چاہیئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔