Saturday, November 15, 2025
ہومدنیاہماری آج کی کامیابی ماؤ زے تونگ سمیت پرانی نسل کے رہنماؤں کی جدوجہد کے تحت حاصل ہوئی ہے، چینی صدر

ہماری آج کی کامیابی ماؤ زے تونگ سمیت پرانی نسل کے رہنماؤں کی جدوجہد کے تحت حاصل ہوئی ہے، چینی صدر

بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر مئے چو اور گوانگ چوکا دورہ کیا۔ہفتہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق شی جن پھنگ نے شہر مئے چو میں واقع یے جیان اینگ یادگارپارک کا دورہ کیا ،جہاں انہوں نے کہا کہ ہماری آج کی کامیابی ماؤ زے تونگ سمیت پرانی نسل کے رہنماؤں کی جدوجہد کے تحت حاصل ہو ئی ہے ۔

عوام ،خاص کر نوجوانوں کو پارٹی کی تاریخ سے متعلق تعلیم کو اہمیت دی جانی چاہیئے۔مئے چو شہر کے یان یانگ قصبے میں چکوترے کا پھل اگانے کے ایک باغ میں شی جن پھنگ نے دیہی احیاء کے بارے میں صورتحال کا جائزہ لیا۔انہوں نے اس موقع پر خصوصی دیہی صنعتوں کے فروغ میں سائنس و ٹیکنالوجی،زراعت،ثقافت اور سیاحت کے انضمام کو فروغ دینے پر زور دیا۔ صدر شی جن پھنگ نے گوانگ چو شہر میں گوانگ ڈونگ میں سائنس و ٹیکنالوجی میں جدت اور صنعتی جدت کے ثمرات پر ایک نمائش دیکھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔