Saturday, November 15, 2025
ہومبریکنگ نیوزامریکا نے 32 اداروں کو تجارتی پابندیوں کی فہرست میں شامل کردیا

امریکا نے 32 اداروں کو تجارتی پابندیوں کی فہرست میں شامل کردیا

امریکا نے 32 اداروں کو اپنی تجارتی پابندیوں کی فہرست میں شامل کر دیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق ان میں سب سے زیادہ 23 ادارے چین سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ بھارت، ایران، ترکیہ اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ادارے بھی شامل ہیں۔

امریکی محکمہ تجارت کا کہنا ہے کہ یہ ادارے ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہیں جو امریکا کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے لیے خطرہ سمجھی جاتی ہیں۔ پابندیوں کے بعد ان کمپنیوں اور اداروں کے ساتھ امریکی شہریوں اور کمپنیوں کو کاروباری لین دین کرنے پر پابندی ہوگی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ان پابندیوں سے نہ صرف امریکا اور چین کے درمیان جاری تجارتی کشیدگی میں اضافہ ہوگا بلکہ بھارت، ترکیہ، ایران اور یو اے ای کے ساتھ تعلقات پر بھی اثرات مرتب ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔