Sunday, January 12, 2025
ہومپاکستانپنجاب کے سرکاری اساتذہ کابنی گالا میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان

پنجاب کے سرکاری اساتذہ کابنی گالا میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد،پنجاب کے سرکاری اساتذہ نے ڈی سی راولپنڈی سے مذاکرات کے بعد بنی گالا میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ سیکنڈری اسکول ٹیچرز کے چیئرمین کی کور کمیٹی قاسم بخاری نے کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ نے گزشتہ روز مذاکرات میں مطالبات حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، ڈی سی اسلام آباد ثالث بنے اور اس یقین دہانی پر ہم دھرنے کو ملتوی کر رہے ہیں، اگر مطالبات منظور نہیں ہوئے تو ایک دن کے نوٹس پر دوبارہ بنی گالہ میں احتجاج کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز صوبہ پنجاب کے 36 اضلاع سے تعلق رکھنے والے کنٹریکٹ اساتذہ نے اپنے مطالبات کے حق میں بنی گالہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا تھا۔اسلام آباد پولیس نے بنی گالا میں وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ پر احتجاج کے لیے جانے والے اساتذہ پر شلینگ کردی تھی جبکہ متعدد اساتذہ کو گرفتار بھی کیا گیا۔مظاہرین اس کے باوجود منتشر نہ ہوئے اور احتجاج بدستور جاری رکھا، پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔ مظاہرین کا اصرار تھاکہ وہ ہر صورت وزیراعظم کی رہائش گاہ جاکر احتجاج ریکارڈ کروائیں گے مگر پولیس نے راستہ بند کردیا ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔