اسلام آباد ،معذور افراد کے لیے قائم خصوصی کمیٹی کے اراکین نے قومی ادارہ برائے بحالی معذور افراد اسلام آباد کا دورہ کیا، دختر اسپیکر قومی اسمبلی زالا قیصر بھی کمیٹی کے ہمراہ تھیں، جن کمیٹی ممبران نے دورہ کیا، ان میں کمیٹی ممبران نفیسہ عنایت اللہ خٹک، زل ہما اور شاہین سیف اللہ شامل تھیں۔ کمیٹی نے ہسپتال میں فراہم کردہ تمام خدمات کا مکمل جائزہ لیا۔ کمیٹی نے ادارہ کے فیکلٹی ممبران سے ان کی پیشہ ورانہ ضروریات کے بارے میں دریافت کیا۔ کمیٹی ممبران نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبعی سہولیات کے معیار کا بھی جائزہ لیا۔ کمیٹی ممبران نے یقین دلایا کہ اس دورے کے دوران جن ضروریات کی نشاندھی کی گئی ھے ان کی فراھمی کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کی صدارت میں قائم معذور افراد کی خصوصی کمیٹی کے ذریعے مناسب اقدامات کیے جائیں گے۔ ہسپتال انتظامیہ نے ڈاکٹرز، پیرامیڈکس اور طبی آلات کی کمی کے بارے میں کمیٹی کو آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹرز کی کمی کی بدولت طبعی معائنے کے لیے آنے والے مریضوں کو طویل انتظار کرنا پڑتا ہے۔ سن 2019 میں منائے جانے والے بین الاقوامی یوم معذور افراد کے دن ان کی ترقی اور انہیں مرکزی دھارے میں لانے کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کی زیرصدارت خصوصی کمیٹی قائم کی گئ۔ اس کمیٹی کی ھدایت پر بصارت سے محروم افراد کے لیے پاکستان کے آئین کا کامیابی سے بریل میں ترجمہ کیا گیا، پارلیمنٹ کی عمارت کو معذور افراد کے لیے قابل رسائی بنانے کے لیے آڈٹ اور اسے اپ گریڈ کرنے کے علاوہ قومی اسمبلی کی آفیشل ویب سائٹ کو بصارت سے محروم افراد کے لیے قابل رسائی بنانا بھی شامل ہے۔ ان اقدامات کی بدولت دنیا کی پارلیمنٹوں میں پاکستان کی پارلیمنٹ کو منفرد بناتا ہے۔ مذکورہ بالا اقدامات کے علاوہ خصوصی کمیٹی نے معذور افراد کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے اور انہیں ملک کے لیے مفید شہری بنانے کے لیے ایک جامع لاحہ عمل تیار کیا ہے۔ معذور افراد سے متعلقہ مسائل کے حل کے لیے سی ڈی اے ، نادرا ، پولیس ، احساس پروگرام ، وزارت صحت ، کامرس اور تعلیم کو ھدایات جاری کی گئی ھیں۔
ہوماسلام آبادقومی اسمبلی کی معذور افراد کیلئے قائم ذیلی کمیٹی کا قومی ادارہ برائے بحالی معذور افراد کا دورہ
قومی اسمبلی کی معذور افراد کیلئے قائم ذیلی کمیٹی کا قومی ادارہ برائے بحالی معذور افراد کا دورہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
