غذر،گلگت بلتستان رورل سپورٹ پروگرام(جی بی آر ایس پی)کی ٹیم بالائی غذر کے جانوروں میں پھیلی منہ کھر کی وبا کیلئے ادویات کی کھیپ پھنڈر رورل سپورٹ پروگرام کے چیئرمین حاصل مراد کے حوالے کر رہے ہیں
جولائی کے مہینے میں پھیلی یہ وبا نالوں میں موجود سیکڑوں مال مویشیوں کو موت کے منہ میں دھکیل چکی ہے، اب غذر یہ وبا گاوں میں بھی پھیلنے لگی ہے، ادویات کی عدم دستیابی اور ویٹرنری ڈسپنسریز کے لئے محدود سٹاک کے سبب سخت مشکلات رہی تاہم محکمہ امور حیوانات کے عملے کی کاوشیں بھی لائق تحسین رہی محکمہ لائیو سٹاک غذر اور جی بی آر ایس پی کے اشتراک سے دونوں ایل ایس اوز پھنڈر رورل سپورٹ پروگرام۔اور شندور ایل ایس او میں سینکڑوں مال مویشیوں کے لئے آدویات دی گئیںجی بی آر ایس پی کے کمیونٹی ڈیویلپمنٹ آفیسر اظفر اور غذر کے ذمہ دار راجہ نوید باہمراہ ڈاکٹر شازمان ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک غذر بنفس نفیس کسانوں سے بھی ملیشندور ایل ایس او کے چیئرمین ولی مراد اور ٹیم نے آدویات وصول کی، دونوں ایل ایس اوز کے سربراہان نے جی بی آر ایس پی اور لائیو سٹاک کا شکریہ بھی ادا کیئے آدویات کی فراہمی اور جی ب آر ایس پی کے چیف ایگزیکٹیو عبداللطیف کی توجہ مبذول کروانے اور وبا کے بارے بریفنگ میں سابق وزیر تعلیم عبدالجہان کی ذاتی کاوش بھی شامل رہی ہیعبدالجہان جی بی آر ایس پی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل ہیں ، دونوں ایل ایس اوز کے چیئرمین اور بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ان کا بھی شکریہ ادا کیا۔
جی بی رورل سپورٹ پروگرام کی ٹیم کا بالائی غذر کا دورہ ، منہ کھر کی وبا کیلئے ادویات کی کھیپ پھنڈر رورل سپورٹ پروگرام کے چیئرمین حاصل مراد کے حوالے کی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
