اسلام آباد،گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے پاکستان تحریک انصاف کی وفاق میں حکومت کے تین سال کامیابی سے مکمل ہونے پر وزیر اعظم عمران خان اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی ہے ۔
گورنر گلگت بلتستان نے وفاقی حکومت کی بہترین کارکردگی، اور میگا منصوبوں کے ذریعے قوم کو بہترین سہولیات میسر کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے زیر قیادت تمام کابینہ اور ممبرانِ اسمبلی وطن عزیز پاکستان کی فلاح و بہبود کے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اور پاکستان کے تمام صوبوں میں میں میگا منصوبوں کے ذریعے ترقی اور خوشحالی کا عمل جاری ہے۔گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت ملک کے تمام صوبوں کو سہولیات میسر کر رہی ہے جس کی وجہ سے پاکستان کے تمام صوبے ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ وزیراعظم کے احساس پروگرام، تخفیف غربت و سماجی تحفظ کے تحت لنگر خانوں کے آغاز، صحت انصاف سہولت کارڈ سمیت دیگر صحت کی سہولیات کے اجرا، ماحول، سیاحت کے فروغ کیلئے بلین ٹری سونامی پروگرام کے تحت ملک بھر میں کی گئی شجرکاری تعلیم، روزگار، شعبہ تعمیرات، آبی و توانائی کے وسائل کی تعمیر کیلئے اقدامات لائق تحسین ہیں۔گورنر گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ وزیر اعظم پاکستان اور ان کی ٹیم کے انتھک کاوشوں سے فارن ریزوز 28بیلین ڈالر تک پہنچ گئے اور درآمد میں بھی خاطر خواہ اضافہ مکمن ہو سکا اور ڈیمز کی تعمیر کے لئیے بھی خطیر رقم مختص کئے گئے ہیں۔
گورنرجی بی راجہ جلال حسین کی وفاق میں حکومت کے تین سال کامیابی سے مکمل ہونے پر وزیر اعظم اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
