Wednesday, June 3, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستاناے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس ،دہشتگردی اور بدامنی حکومتی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ قرار، فوجی آپریشنز کو روکنے کا مطالبہ

اے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس ،دہشتگردی اور بدامنی حکومتی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ قرار، فوجی آپریشنز کو روکنے کا مطالبہ

اسلام آباد (آئی پی ایس )آل پارٹیز کانفرنس کے شرکا نے 18ویں آئینی ترمیم کی اصل روح کے مطابق مکمل عمل درآمد کا مطالبہ کردیا ہے۔عوامی نیشنل پارٹی کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہوئی۔ جس کی صدارت مرکزی صدر اے این پی سینیٹر ایمل ولی نے کی جبکہ کانفرنس میں تمام جماعتوں کے رہنمائوں نے شرکت کی۔

آل پارٹیز کانفرنس کے اعلامیے میں دہشت گردی، انتہا پسندی اور بدامنی کوحکومتی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ قراردیا گیا ہے۔فورم نے مسائل کے خاتمے کے لیے جامع اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ اے پی سی میں خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں جاری فوجی آپریشنز کو فوری طور پرختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔فورم نے کہا کہ جانی و مالی نقصانات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات عدلیہ کی نگرانی میں قائم کردہ ایک ٹروتھ کمیشن کے ذریعے کی جائیں۔آل پارٹیز کانفرنس سے جمعیت علما اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، پیپلزپارٹی کے رہنما نیئر بخاری، ایمل ولی اور دیگر رہنماوں نے بھی خطاب کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔