Saturday, May 9, 2026
ہوماسلام آبادپولیس سہولت مراکز سے ایک لاکھ اکتالیس ہزار سے زائد شہریوں کا استفادہ

پولیس سہولت مراکز سے ایک لاکھ اکتالیس ہزار سے زائد شہریوں کا استفادہ

اسلام آباد ،اسلام آباد پولیس کے قائم کردہ سہولت مراکز شہریوں کی خدمت میں پیش پیش، پولیس کے سہولت مراکز سے اب تک ایک لاکھ اکتالیس ہزار سے زائد شہریوں نے استفادہ کیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ضلع بھر میں موبائل فیسلیٹیشن وین سمیت سات پولیس سروس سنٹر قائم کئے گئے ہیں ،ایف سکس،جی فورٹین،بنی گالا،سواں گارڈن،کھنہ،اور ایچ الیون میں سہولت مراکز عوامی خدمات پیش کررہے ہیں، پولیس سہولت مراکز میں شہریوں نے کیریکٹر سرٹیفیکیٹ 27839، جنرل پولیس ویریفیکشن، 21088 کاغذات گمشدگی رپورٹ ،75 ایف آئی آر کی کاپی حاصل کی گئیں،41875 وہیکل ویریفیکیشن، 31827 کرایہ داروں کی رجسٹریشن کرائی گئی، 2072 غیر ملکیوں و اوورسیز پاکستانیوں کی رجسٹریشن،56 والنٹئیر رجسٹریشن کی گئیںجبکہ 343 گھریلو ملازمین کی بھی رجسٹریشن کرائی گئی۔ آئی جی اسلام آباد کے مطابق شہریوں کی سہولت کیلئے شہر میں مزید سہولت مراکز بھی قائم کیے جارہے ہیں، سہولت مراکز کے قیام کا مقصد شہریوں کو ان کی رہائش کے نزدیک زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔