Saturday, May 9, 2026
ہوماسلام آبادآئی جی اسلام آبادکے احکامات پر وفاقی پولیس کا اہم اقدام،زونل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز روزانہ ایک گھنٹہ شہریوں کی شکایات سنیں گے

آئی جی اسلام آبادکے احکامات پر وفاقی پولیس کا اہم اقدام،زونل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز روزانہ ایک گھنٹہ شہریوں کی شکایات سنیں گے

اسلام آباد ،آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل کے احکامات پر وفاقی پولیس کا اہم اقدام،زونل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز روزانہ ایک گھنٹہ 3 سے 5 بجے تک تھانہ میں شہریوں کی شکایات سنیں گے۔
ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ایس ایچ اوز روزانہ 3 سے 5بجے تک تھانہ میں موجود ہوں گے،افسران کی لسٹ اور ٹائم روسٹر بھی شہریوں کے ساتھ شئیر کیا جائے گا، ایس ایس پی آپریشنز اس عمل کو سپروائز کریں گے، اس اقدام کا مقصد شہریوں کی شکایات کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ کرنا ہے، شہری مقررہ اوقات میں تھانوں کا وزٹ کرسکتے ہیں،شہریوں کی شکایات کو متعلقہ ایس پیز سن کر فوری ازالہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی پولیس شہریوں کو سہولیات پہنچانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔