Saturday, May 2, 2026
ہومسائنس و ٹیکنالوجیبرطانوی سائنسدانوں نے گلیشیر پگھلنے کا ماڈل تیار کرلیا

برطانوی سائنسدانوں نے گلیشیر پگھلنے کا ماڈل تیار کرلیا

لندن ،برطانیہ کے کنگز کالج کی سائنسدان تمسن ایڈورڈز اور ان کے ساتھیوں نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر گلیشیئرز کے پگھلنے کا ایک ماڈل بنایا ہے کہ اس کا سمندر کی سطح پر کیا اثر پڑتا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق 2100 تک اگر گلوبل وارمنگ کو 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک محدود کیا جائے تو سمندر کی سطح 12 سینٹی میٹر بڑھ جائے گی۔ دوسری جانب اگر ہمارے سیارے کا درجہ حرارت اتنی تیزی سے ہی بڑھتا رہے جتنی تیزی سے ابھی بڑھ رہا ہے تو سطح سمندر 25 سینٹی میٹر بڑھ جائے گا اور زیادہ پریشان کن صورتحال میں یہ 42 سینٹی گریڈ تک بھی بڑھ سکتا ہے۔ اس میں تقریبا نصف حصہ گلیشیئرز کے پانی کا ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔