Saturday, May 2, 2026
ہومپاکستانسندھ میں اساتذہ کی نوکری کیلئے درخواست دینے والے افراد کیلئے اچھی خبر

سندھ میں اساتذہ کی نوکری کیلئے درخواست دینے والے افراد کیلئے اچھی خبر

کراچی ، سندھ حکومت نے اساتذہ کی بھرتیوں کیلئے ٹیسٹ کی تاریخ کااعلان کردیا، ٹیسٹ 13 ستمبر سے 26ستمبر تک لئے جائیں گے ، 4لاکھ سیزائد امیدوار اساتذہ کی نوکریوں کیلئے ٹیسٹ دیں گے۔تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے اساتذہ کی بھرتیوں کیلئے ٹیسٹ کی تاریخ کااعلان کردیا اور آئی بی اے سکھر نے جی ایس ٹی ٹیسٹ 13سے19ستمبر کو لینے اور پی ایس ٹی ٹیسٹ 19ستمبر سے 26ستمبر کو لینے کا فیصلہ کیا ہے۔4لاکھ سے زائد امیدواراساتذہ کی نوکریوں کیلئے ٹیسٹ دیں گے ، امیدواروں سے ٹیسٹ کوروناایس اوپیزکے تحت لئے جائیں گے۔یاد رہے رواں سال مئی میں وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہ صوبے میں 37 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے نئے اساتذہ کی بھرتیوں کیلئے اشتہار دیا تھا، ہزاروں نوجوانوں نے ملازمت کیلئے اپلائی کیا ہے لیکن کورونا کی وجہ سے ٹیسٹ منعقد نہیں ہوسکے۔خیال رہے سندھ حکومت نے کورونا کا پھیلا ؤروکنے کے لئے اقدام اٹھاتے ہوئے سرکاری ملازمت کا حصول کورونا ویکسینیشن سے مشروط کردیا، جس کے بعد ملازمت کی درخواست کیساتھ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جمع کرانا ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔