اسلام آباد،وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ وزارت خزانہ سمیت دیگر تمام وزارتوں کو قومی احتساب بیورو (نیب(کا ڈر ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ وہ نیب پر زیادہ بات نہیں کرسکتے ہیں کیونکہ پہلے بات کی تو نیب نے نوٹس جاری کردیا تھا۔شوکت ترین نے کہا کہ جب ہر کسی کو نیب کا خوف ہے تو دونوں طرف کی سیاسی قیادت کو مل بیٹھنا چاہیے اور ایسے اقدامات کرنے چاہئیں جن سے یہ ناجائز ڈر ختم ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ وزارت خزانہ سمیت دیگر وزارتوں میں نیب کا ڈر دیکھتا ہوں، سیاسی قیادت کو مل بیٹھ کو احتساب کا ناجائز ڈر ختم کرنے کے لیے طریقہ کار وضع کرنا ہوگا۔
سیاسی قیادت کو نیب کا ناجائز ڈر ختم کرنے کیلئے طریقہ کار وضع کرنا ہوگا، شوکت ترین
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
