Thursday, April 23, 2026
ہومپاکستانمودی کی لوک سبھا میں دو گھنٹے طویل تقریر نئی الجھنوں اور سوالات کو جنم دے رہی ہے،سینیٹر عرفان صدیقی

مودی کی لوک سبھا میں دو گھنٹے طویل تقریر نئی الجھنوں اور سوالات کو جنم دے رہی ہے،سینیٹر عرفان صدیقی

اسلام آباد(سب نیوز)رہنما مسلم لیگ ن اور سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا ہے کہ کہ مودی کی لوک سبھا تقریر جھوٹ کا پلندہ ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں عرفان صدیقی نے بھارتی بیانیے کو کرارا جواب دیتے ہوئے بھارتی وزیراعظم مودی کی تقریر پر کڑی تنقید کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مودی کی لوک سبھا تقریر جھوٹ کا پلندہ ہے جو بھارتی عوام، میڈیا اور اپوزیشن نے مسترد کر دیا، پاکستان کے معرکہ حق نے بھارت کا چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔سینیٹر کا مزید کہنا تھا کہ مودی کی دو گھنٹے طویل تقریر نئی الجھنوں اور سوالات کو جنم دے رہی ہے، جھوٹ کا چائے خانہ زیادہ دیر نہیں چلتا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔