اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی کابینہ نے پاکستان کا پہلا گرین بلڈنگ کوڈ منظور کر لیا۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی نے کہا کہ وزیرِاعظم کا ماحولیاتی تحفظ اور توانائی کی بچت کا وژن عملی شکل اختیار کرنے لگا
گرین بلڈنگ کوڈ وزیرِاعظم کے پائیدار ترقی کے وژن کا عکاس ہے، چار یا زائد منزلہ نئی عمارتوں پر گرین بلڈنگ کوڈ لاگو ہوگا،بارش کے پانی کے ذخیرے کے لیے نئے تعمیراتی ضوابط نافذ، توانائی کی بچت، شمسی ڈیزائن اور گرین چھتیں اب لازمی، ماحولیاتی تحفظ کے لیے عمارتوں میں قابلِ تجدید توانائی کی شمولیت،اقوام متحدہ کے ترقیاتی اہداف کی جانب پاکستان کا مثبت قدم، پاکستان میں ماحول دوست اور پائیدار تعمیرات کی طرف اہم پیش رفت ہے ۔
