Friday, March 13, 2026
ہومبریکنگ نیوزاٹلی سے روانہ ہونے والی امدادی کشتی 'حنظلہ' غزہ سے 150 کلومیٹر کی دوری پر پہنچ گئی

اٹلی سے روانہ ہونے والی امدادی کشتی ‘حنظلہ’ غزہ سے 150 کلومیٹر کی دوری پر پہنچ گئی

ناروے (سب نیوز )اٹلی سے غزہ کے لیے روانہ ہونے امدادی کشتی غزہ سے 150 کلو میٹر کی دوری پر پہنچ گئی۔خبر ایجنسی کی رپورٹس کے مطابق ‘حنظلہ ‘ نامی اس امدادی کشتی میں 2 فرانسیسی ارکان پارلیمنٹ سمیت فلسطین کے حامی 15کارکن شامل ہیں جو کئی مہینوں سے بھوک کے شکار فلسطینیوں کے لیے امدادی سامان کے لیے غزہ کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

یہ مشن فریڈم فلوٹیلا کولیشن (Freedom Flotilla Coalition) کے زیر انتظام سرانجام دیا جارہا ہے۔رواں ماہ 13 جولائی کو اٹلی سے روانہ ہونے والی یہ امدادی کشتی غزہ سے صرف 150کلو میٹر کی دوری پر ہے۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ ہنڈالہ اب اس مقام سے بھی آگے نکل چکی ہے جہاں میڈلین نامی امدادی کشتی کو اسرائیلی بحریہ نے روکا تھا۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی میڈلین نامی امدادی کشتی غزہ کے لیے امدادی سامان لے کر روانہ ہوئی تھی تاہم اسرائیلی فوج نے غزہ سے تقریبا 200 کلو میٹر کی دوری پر اس کشتی کا راستہ روک کر اسے واپس بھیج دیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔