ہومپاکستانسیلفی کے جنون نے جان لے لی

سیلفی کے جنون نے جان لے لی

مظفر آباد ،دریا ئے نیلم میں سیلفی لیتے ہوئے دو نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ مظفرآباد کے قریب تانگہ اسٹینڈ کے مقام پر گزشتہ رات پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والے نوجواںکی شناخت عمر اسلم اورممتاز مرتضی کے نام سے ہوئی۔ریسکیو حکام کے مطابق ایک دوست سیلفی لیتے ہوئے پیر پھسلنے سے دریا میں گر گیا، دوسرے دوست نے اسے بچانے کے لیے دریا میں چھلانگ لگا دی اور دونوں تیز موجوں کی نظر ہوگئے۔عمر اسلم اورممتاز مرتضی تھا جو آزاد کشمیر کے علاقے موڑہ صادق کے رہائشی تھے۔ دونوں دوست سیر و تفریح کے لیے وادی نیلم گئے تھے۔خیال رہے کہ گرمیوں میں دریائے نیلم کا بہا انتہائی تیز ہے اور اس میں گرنے یا ڈوبنے کے بعد بچنے کے امکانات بہت کم ہوتے ہیں۔

selfi

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔