ہومتازہ ترینرمیر راجہ کی امیدوں پر پانی پھر گیا

رمیر راجہ کی امیدوں پر پانی پھر گیا

اسلام آباد،پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے سرپرست اعلیٰ کی حیثیت سے وزیراعظم عمران خان نے پی سی سبی چیئرمین احسان مانی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ذمہ داریاں جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔ ملاقات کے دوران احسان مانی نے عمران خان کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے امور پر بریفنگ دی، ملاقات کے دوران ڈومیسٹک کرکٹ کے سٹرکچر کے حوالے سے وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی، اس طرح گزشتہ تین دن سابق کپتان رمیز راجہ کو چیئرمین بنانے کی قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہوگیا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کے کئی منصوبے زیر التوا ہیں ، وزیراعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ یہ منصوبے تکمیل کو پہنچ جائیں ۔ احسان مانی کی دوسری مدت کیلئے بورڈ آف گورنر ز مین تقرری کا باضابطہ اعلان اگلے ایک دو روز میں کیا جائے گا ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔