Friday, May 1, 2026
ہومبریکنگ نیوزشام نے سویدا میں نئی جنگ بندی کا اعلان کر دیا، سیکیورٹی بحالی کے لیے فورسز تعینات

شام نے سویدا میں نئی جنگ بندی کا اعلان کر دیا، سیکیورٹی بحالی کے لیے فورسز تعینات

دمشق(آئی پی ایس )شام کی وزارتِ داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ جنوبی صوبے سویدا میں سیکیورٹی فورسز کی تعیناتی شروع کر دی ہے، جہاں دروز اور بدو مسلح گروہوں اور سرکاری فورسز کے درمیان شدید لڑائی میں سیکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں، اس صورتحال کو اسرائیلی فوجی مداخلت نے مزید بگاڑ دیا ہے۔قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز یہ تعیناتی اس وقت ہوئی جب امریکا نے اعلان کیا کہ اسرائیل اور شام نے فائربندی پر اتفاق کیا ہے،

جو ایک غیر یقینی جنگ بندی ہے کیوں کہ رات بھر جھڑپیں جاری رہی تھیں۔شامی حکومت نے ہفتے کی صبح جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام شامی خون کو بہنے سے بچانے، شامی سرزمین کی وحدت اور اس کے عوام کی سلامتی کے تحفظ کے لیے کیا جا رہا ہے۔ملک کے صدر احمد الشرع نے اپنے خطاب میں کہا کہ انہیں بین الاقوامی مطالبات موصول ہوئے ہیں کہ وہ سویدا میں مداخلت کریں اور ملک میں سلامتی بحال کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔