Thursday, April 30, 2026
ہومتازہ ترینپاکستان بھارت کو شکست دیتے ہوئے انڈر16والی بال چیمپئن شپ فائنل میں پہنچ گیا، وزیراعظم کی مبارکباد

پاکستان بھارت کو شکست دیتے ہوئے انڈر16والی بال چیمپئن شپ فائنل میں پہنچ گیا، وزیراعظم کی مبارکباد

بنکاک (سب نیوز)پاکستان نے بھارت کو شکست دیتے ہوئے ایشین انڈر 16 والی بال چیمپیئن شپ کے فائنل میں کوالیفائی کر لیا ،پاکستان نے سیمی فائنل میں بھارت کو0-3 سے شکست دیتے ہوئے بڑی کامیابی سمیٹی ،پاکستان نے بھارت کو تین راونڈ ز میں 16-25 ، 19-25 ، 12-25 سے شکست دی ۔
تفصیلات کے مطابق ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روایتی حریف بھارت کو سیمی فائنل میں عبرتناک شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔پاکستان نے بھارت کو 0-3 کے واضح مارجن سے شکست دی۔ تینوں سیٹس میں پاکستان نے مکمل طور پر میچ پر کنٹرول رکھا اور پاکستان نے میچ 16-25، 19-25، 12-25سے جیتا۔اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان نے ایشین انڈر 16 چیمپئن شپ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے جو ہفتے کے روز کھیلا جائے گا۔
پاکستانی ٹیم اس ایونٹ میں اب تک ناقابلِ شکست رہی ہے اور ہر میچ میں مخالف ٹیموں کو بھرپور مقابلے کے بعد شکست سے دوچار کیا ہے۔ ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ تھائی لینڈ میں جاری ہے جس میں ایشیا بھر کی نمایاں جونیئر ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف نے ایشیئن انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔وزیراعظم نے اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہا، سیمی فائنل میں بھارت کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرنا انتہائی خوش آئند ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم کو اپنے نوجوانوں پر فخر ہے، ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی فائنل میں پاکستانی ٹیم کو کامیاب کرے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔