اسلام آباد، مر کزی تنظیم تا جران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری نے فیصل آباد پولیس کی جا نب سے ملک بھر کی تاجر قیادت کے نام فورتھ شیڈول میں ڈا لنے کی شد ید الفاظ میں مذ مت کر تے ہو ئے ہو ئے اسے حکو مت اور وزارت داخلہ کی اوچھی اور بے وقوفانہ حرکت قرار دیا ہے
انھوں نے کہا فورتھ شیڈول میں جن تاجر رہنماں کے نام ڈالے ہیں وہ کسی بھی صورت ان نوٹسوں کا جو اب نہیں دیں گے ،اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمیں تاجر وں کے حقوق کی بات کر نے سے نہیں روکا جا سکتا اور نہ ہی تاجروں کے ساتھ کسی بھی طر ح کا ناروا سلوک برداشت کیا جا ئے گا ، کاشف چوہدری نے کہا مو جو دہ صورتحال میںمر کزی تنظیم تا جران پاکستان کاملک گیر تاجر نمائندہ اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جس میںآئندہ حکمت عملی کا مشاورت سے اعلان کیا جا ئے گا ، انھوں نے وزیراعظم عمران خان، وزیراعلی عثمان بزدار سے مطالبہ کیا کہ وہ فیصل آباد پولیس کی سمت درست کریں، ملک بھر کی تا جر برادری نے مشاورت کے بعد فیصل آباد کے آر پی او و پولیس کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں کیس بھی دائر کر دیا ہے اور ملک کی دیگر عدالتوں میں بھی مقدمات دائر کیے جا رہے ہیں، انھوں نے کہا پنجاب حکومت نے اداروں کا محاسبہ نہ کیا تو ملک کے تاجر از خود ان کامحاسبہ و گھیراوکریں گے۔
صدر انجمن تاجران کی تاجر قیادت کے نام فورتھ شیڈول میں ڈا لنے کی مذ مت
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔