لاہور(سب نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ ہم نے اپوزیشن کا حق تسلیم کیا ہے اب ہاوس کی حرمت کے حوالے سے جو بھی طے ہوگا لکھ کر ہوگا۔
لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ اسپیکر نے سوال اٹھنے پر فیصلہ کرنا ہوتا ہے اور رولز کے تحت اپوزیشن کے ارکان کو معطل کیا گیا، اسپیکر نا اہلی کا فیصلہ نہیں کرتا تو 30 دن بعد معاملہ الیکشن کمیشن چلا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اراکین پنجاب اسمبلی آئے، اسے اچھا اقدام کہتا ہوں، احمد خان بھچر نے کہاکہ موقع دیں تاکہ وکلا سے تیاری کرکے معاملہ حل کریں، انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر دونوں جماعتوں کا اتفاق ہوگیا ہے، اب پنجاب اسمبلی میں دونوں طرف سے حقوق برابر ہوں گے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا حق تسلیم کیا ہے، احتجاج کی اجازت دوں گا مگر آئین کی پاسداری کرنا ہوگی، احتجاج میں لڑائی یا جتھہ بند گروپ بناکر کتابیں وزیر خزانہ کو نہ ماریں، حکومت اور اپوزیشن دونوں ہی معاہدے کو کاغذ پر لکھ کر لائیں گے، ہاس کی حرمت کے حوالے سے جو بھی طے ہوگا وہ لکھ کر طے ہوگا، فیصلہ ابھی نہیں کروں گا، 3 دن میں فیصلہ کروں گا۔ملک احمد خان نے مزید کہا کہ اسپیکر کے پی اسمبلی نے مجھے اپوزیشن ارکان کی معطلی پر خط لکھا ہے،کے پی اسمبلی کیا سپیکر ایک سیاسی جماعت کے احتجاج میں آگئے ہیں۔
اپوزیشن کا حق تسلیم کیا، ہاوس کی حرمت پر جو طے ہوگا لکھ کر ہوگا، اسپیکر پنجاب اسمبلی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
