Friday, March 20, 2026
ہومپاکستانچھبیس اراکین کی معطلی، سپیکر پنجاب اسمبلی سے اپوزیشن رہنماوں کی ملاقات بے نتیجہ ختم

چھبیس اراکین کی معطلی، سپیکر پنجاب اسمبلی سے اپوزیشن رہنماوں کی ملاقات بے نتیجہ ختم

لاہور(سب نیوز)26اراکین کی معطلی کے معاملیپرسپیکر پنجاب اسمبلی سے اپوزیشن اراکین کی ملاقات بے نتیجہ ختم ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق 26اراکین کی معطلی کے معاملے پرسپیکرسے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان بھچرکا کہنا تھا کہ محمد احمد خان اور حکومتی اراکین سے معاملے پر بات چیت ہوئی ہے لیکن آج کی ملاقات نتیجہ خیزنہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا ہے کہ اگلے دو،تین دن کے اندردوبارہ ملاقات ہوگی، معافی کا کسی نے نہیں کہا،یہ معاملہ ہماری پارٹی کے موقف کا ہے، دعا کریں کوئی اچھا نتیجہ نکل آئے، ہمارے26ممبران معطل اوران کوجرمانہ ہوا ہے، ہنگامہ آرائی دونوں اطراف سے ہوئی، سپیکر پنجاب اسمبلی ہرمعاملے کودیکھ رہے ہیں۔اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ ابھی یہ ابتدائی مرحلہ ہے، ڈیڈ لاک نہیں ہے،بات چیت جاری ہے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا معاملات آگے چلیں گے۔
دوسری جانب وزیر خزانہ پنجاب اسمبلی مجتبی شجاع الرحمان نے کہا ہے کہ آج سپیکرکی سربراہی میں اپوزیشن سے مذاکرات جاری رہے، ابھی کچھ چیزیں فائنل نہیں ہوئی، اپوزیشن نے بہت ساری باتوں سے اتفاق کیا ہے،پنجاب کے عوام چاہتے ہیں عزت اوروقارکیساتھ اسمبلی کوچلنا چاہیے، اسمبلی میں ہلڑبازی،توڑپھوڑ،ماردھاڑکلچرکوختم کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔