اسلام آباد(آئی پی ایس )چیف آرگنائزرتحریک انصاف سینیٹر سیف اللہ خان نیازی نے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی سے ملاقات کی، وفاقی وزیر امورِ کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور بھی موجود تھے۔ملاقات میں آزادکشمیرمیں تحریک انصاف کے اصلاحاتی ایجنڈے کے نفاذ کی حکمت عملی پر غورکیا گیا ۔ روزگار کی فراہمی ، نظام حکومت میں شفافیت، تعمیر اور عوامی ترقی کے منصوبوں کا بھی مفصل جائزہ لیا ھیا۔اصلاحات کا جامع ایجنڈا تشکیل دینے پر وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کو مبارکباددی گئی ۔ عوامی فلاح کے منصوبوں میں وفاق کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہا نی کی گئی ۔ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ روزگار کی فراہمی اور عوام کا معیار زندگی بہتر بنانا اولین ترجیحات ہیں، وزیراعظم پاکستان عمران خان کے وژن کی مطابق آزادکشمیر کو ترقی کی راہ پر ڈالیں گے۔
وزیراعظم آزاد کشمیرسے چیف آرگنائزر پی ٹی آئی سیف اللہ نیازی کی ملاقات
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
