جدہ (خالد نواز چیمہ)دنیا بھر میں مقیم اوورسیز پاکستانی صحافیوں کی نمائندہ تنظیم انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس آئی اے پی جے کی جانب سے افواج پاکستان کی شاندار کامیابیوں پر “اظہار تشکر” کے عنوان پر ویبینار کا انعقاد کیا گیا، ویبینار کی میزبانی کے فرائض IAPJ کے صدر شاہدچوہان اور چیئرمین خرم شہزاد نے ادا کیے، ویبینار کے مہمانان خصوصی میں اوورسیز پاکستانیز فاونڈیشن او پی ایف) کے چیئرمین سید قمر رضا، امریکہ میں معروف پاکستانی اور ریپبلیکن پارٹی کے رہنما ساجد تارڑ اور پاکستان کے سینئر صحافی و دانشور مجیب الرحمٰن شامی تھے۔
سید قمر رضا نے ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان نے جس جرات اور بہادری کے ساتھ بھارت کو شکست سے دوچار کیا ہے ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی،امریکن ریپبلکن رہنما ساجد تارڑ نے کہا کہ اس جنگ میں پاکستان کو شاندار فتح نصیب ہوئی اور انڈیا پوری طرح دنیا میں ایکسپوز ہوا اور پاکستان کو کئی محاذوں پر فتح ہوئی سینئر صحافی و تجزیہ کار مجیب الرحمٰن شامی کا کہنا تھا کہ انڈیا پاکستان کی جنگ میں پاکستانی فوج نے بڑی جرات و بہادری اور حکمت عملی سے کام لیا اور جنگ جیتی اور ان تمام حالات میں پاکستانی میڈیا کا بڑا اہم کردار رہا۔
ویبینار میں آئی اے پی جے کے ذمہ داران سینئر نائب صدر وسیم چوہدری، نائب صدر خالدنواز چیمہ، فرید انصاری اور ریشم بیگ، جاوید عظیمی، عرفان فراز، رضوان خان، عظیم ڈار، ضیاء سید، سعد سکندر، زاہد اعوان، شاہین جاوید، راجہ خلیل کے علاوہ دنیا کے 30 سے زائد ممالک سے صحافیوں نے شرکت کی۔ آخر میں چیف آرگنائزر وسیم بٹ نے تمام مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
جدہ: آئی اے پی جے کے زیرِ اہتمام اظہارِ تشکر ویبینار،افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
