Friday, May 8, 2026
ہومپاکستانتبدیلی سرکار نے تین سال میں یوٹرنز کا ریکارڈ بنایا، زیب جعفر

تبدیلی سرکار نے تین سال میں یوٹرنز کا ریکارڈ بنایا، زیب جعفر

راولپنڈی،مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی زیب جعفر نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار نے تین سال میں صرف مہنگائی میں اضافے اور یوٹرنز کا ریکارڈ بنایا، عمران نیازی اور اس کی ٹیم کی نااہلی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ،تبدیلی سرکار نے بڑے بڑے دعوے کر کے عوام کو سبز باغ دکھائے، تین سال میں عوام کو ایک اچھی خبر نہیں ملی،کبھی پٹرول،کبھی بجلی،کبھی چینی، کبھی ادویات تو کبھی اشیا خوردو نوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا رہا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما زیب جعفر نے کہا کہ تبدیلی سرکار نے روز گار دینے کے بجائے لوگوں کو بیروزگار کیا،پچاس لاکھ گھر دینے کے بجائے لوگوں سے چھت چھین لی،عمران نیازی نے ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کسانوں کو کوئی ریلیف نہیں دیا،جنوبی پنجاب کے عوام کیساتھ کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔