Friday, May 8, 2026
ہومتازہ ترینبھارتی ریاستی دہشتگردی نہ رک سکی، پلوامہ میں مزید3نوجوان شہید

بھارتی ریاستی دہشتگردی نہ رک سکی، پلوامہ میں مزید3نوجوان شہید

پلواما،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ظلم وستم نہ رک سکا، قابض فوج نے پلواما میں تین کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا،تینوں نوجوانوں کو ترال کے علاقے میں سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا گیا،جس سے جمعرات کے روز سے شہید ہونے والوں کو تعداد بڑھ کر 6ہو گئی، علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر کے گھر گھر تلاشی بھی لی گئی، بھارت کی ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیریوں نے احتجاج بھی کیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے ناگہ برن ترال میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔آخری اطلاعات تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔فوجیوں نے گزشتہ روزضلع پلوامہ ہی کے علاقے کھریو پامپور میں تلاشی آپریشن کے دوران دو نوجوان شہید جبکہ ایک رہائشی مکا ن تباہ کر دیا تھا۔ فوجیوں نے جمعرات کو ضلع راجوری کے علاقے تھنہ منڈی میں ایک نوجوان شہید کیا تھاجہاں آج تیسرے روز بھی بھارتی فوج کا آپریشن جاری ہے۔ ادھر مقبوضہ علاقے میں بھارتی پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے کولگام میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بھارتی فورسز کو محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں میں تیزی لانے کی ہدایت کی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔