اسلام آباد،کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے ملک بھر میں قرضوں کی تقسیم کا عمل جاری،دور دراز علاقوں میں خواتین بھی با عزت روزگار حاصل کرنے لگیں،گلگت کی رہائشی رضیہ خاتون نے مشکلات کے باوجود اپنا کاروبار شروع کر لیا،کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے خواب کی تکمیل کیسے ممکن ہوئی؟۔سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے ویڈیو ٹویٹ کر دی۔ جس میں رضیہ خاتون نے بتایا کہ ہاتھ میں ہنر تھا، لیکن کاروبار کیلئے رقم نہیں، کامیاب جوان پروگرام میں درخواست دی تو کاروبار کیلئے مطلوبہ رقم مل گئی،اب گلگت کی مارکیٹ میں کپڑوں کی سلائی کا کاروبار شروع کر لیا ہے۔رضیہ خاتون کا کہنا تھا کہ مشکلات کے باوجود ہمت نہ ہارنے کا صلہ ذاتی کاروبار کی صورت ملا۔سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے رضیہ خاتون کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ خواتین کو معاشرے میں آگے بڑھنے کے یکساں مواقع دینا حکومتی ترجیح ہے،وزیراعظم کے ویژن کے تحت خواتین کو با اختیار بنانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔عثمان ڈار نے کہا کہ وفاقی حکومت اب تک 17 ہزار نوجوانوں میں 20 ارب روپے سے زائد کی رقم تقسیم کر چکی، کامیاب جوان گلگت سے سے کراچی تک ملک بھر میں پھیل چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری کوشش ہے کہ ملک بھر کے نوجوانوں میں وسائل کی یکساں تقسیم کی جائے۔
وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق خواتین کو معاشرے میں آگے بڑھنے کے یکساں مواقع دینا حکومتی ترجیح ہے! گلگت کی رہائشی رضیہ خاتون نے مشکلات کے باوجود باعزت روزگار کے حصول کو ممکن بنا لیا! کامیاب جوان پروگرام کیسے ان جیسی ہزاروں با ہمت خواتین کا سہارا بن رہا ہے! آپ بھی دیکھئیے! pic.twitter.com/TQJpe4FKKR
— Usman Dar (@UdarOfficial) August 21, 2021
