پشاور،خیبرپختونخوا میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں دھوکہ دہی سے رقم ہتھیانے والوں کیخلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا، ایف آئی اے سائبر کرائم نے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔
تفصیلات کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شہریوں سے دھوکہ دہی کے زریعے رقم ہتھیانے میں ملوث افراد کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے تحقیقات کا دائرہ کار صوبے بھر تک پھیلا دیا۔ حکام کے مطابق سلی کون تھمبز کے ذریعے فراڈ کیا جا رہا ہے۔الفاظ کے ہیر پھیر اور سبز باغ دکھا کر زندگی بھر کی جمع پونجی ہتھیانے والوں کے خلاف شہریوں نے بھی ٹھوس حکمت عملی ترتیب دینے کا مطالبہ کر دیا۔ حکام کے مطابق سادہ لوح شہریوں سے دھوکے کے زریعے رقم ہتھیانے میں مختلف گروہ ملوث ہیں، جن کی گرفتاری کے لیے اقدامات تیز کر دیئے گئے ہیں۔جدید دور میں ٹیکنالوجی کی وجہ سے جہاں بہت سی آسانیاں پیدا ہوئیں ہیں تو وہیں مسائل بھی بڑھ رہے ہیں جن پر قابو پانے کے لیے ٹھوس حکمت عملی کی ضرورت ہے۔
کے پی کے میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں دھوکہ دہی سے رقم ہتھیانے والوں کیخلاف گھیرا تنگ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
