Saturday, May 9, 2026
ہومکھیلافغان کرکٹر میدان میں آنے کو تیار

افغان کرکٹر میدان میں آنے کو تیار

کابل،پاکستان سے ون ڈے میچزکیلئے افغان کرکٹرز نے کابل میں تیاریاں شروع کر دیں ہیں کرنے لگے جبکہ افغان بورڈ نے ایک بار پھر سیریز پر خدشات کے تاثر کو مسترد کر دیا۔افغانستان کو پاکستان کیخلاف اپنی ہوم ون ڈے سیریز کی میزبانی سری لنکا میں کرنا ہے،3میچز ستمبر کے پہلے ہفتے میں ہمبنٹوٹا میں کھیلے جائیں گے،افغانستان میں طالبان کے کمان سنبھالنے پر سیریز پر شکوک کے سائے منڈلانے لگے تھے مگر اب صورتحال بہتر لگتی ہے۔افغان کرکٹرز نے کابل میں ٹریننگ کا آغاز بھی کردیا،بورڈ نے دارالحکومت میں کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اسکواڈ کی جلد روانگی کا امکان ظاہر کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔