Saturday, May 16, 2026
ہومکھیلنیوزی لینڈ کے کرکٹرز نے دورہ پاکستان پر تحفظات کا اظہار کر دیا

نیوزی لینڈ کے کرکٹرز نے دورہ پاکستان پر تحفظات کا اظہار کر دیا

لاہور، افغانستان کی حالیہ صورتحال میں نیوزی لینڈ کے کرکٹرز نے دورہ پاکستان پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔
کیوی ٹیم پیر کو آکلینڈ سے روانہ ہونے کے بعد بنگلادیش پہنچ رہی ہے جہاں سیریز مکمل ہونے کے بعد اسے پاکستان کا رخ کرنا ہوگا،مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق افغانستان میں طالبان کا غلبہ ہونے کے بعد نیوزی لینڈ کے کرکٹرز دورئہ پاکستان کے حوالے سے تحفظات کا شکار ہیں۔کرکٹ پلیئرز ایسوسی ایشن کے سربراہ ہیتھ ملز کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کنسلٹنٹ ریگ ڈیکاسن صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے آئندہ ہفتے پاکستان جا رہے ہیں، موجودہ حالات میں ہم کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کو نظر انداز نہیں کرسکتے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔