Saturday, May 16, 2026
ہومشوبزانسٹا سے کنگنا کی طالبان سے متعلق کہانیاں غائب

انسٹا سے کنگنا کی طالبان سے متعلق کہانیاں غائب

ممبئی ،بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے دعوی کیا ہے کہ ان کا انسٹاگرام اکائونٹ ہیک کیا گیا اور طالبان سے متعلق تمام اسٹوریز غائب ہو گئیں۔
انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اداکارہ کنگنا رناوت نے بتایا کہ گزشتہ رات مجھے انسٹاگرام پر اس وقت الرٹ موصول ہوا جب چین سے کسی نے میرا اکائونٹ ہیک کرنے کی کوشش کی تاہم وہ الرٹ فوری غائب ہوگیا۔اداکارہ نے بتایا کہ آج صبح دیکھا تو طالبان سے متعلق میری تمام اسٹوریز غائب تھیں۔ میرا اکائونٹ ڈس ایبل کیا گیا تھا۔ اب جب دوبارہ اکائونٹ تک رسائی حاصل کرلی ہے تو کچھ بھی لکھنے پر اکائونٹ بار بار لاگ آئوٹ ہو جاتا ہے۔ میں نے یہ اسٹوری اپنی بہن کے موبائل پر پہلے سے لاگ ان اپنے انسٹاگرام اکائونٹ سے لگائی ہے۔کنگنا رناوت نے کہا کہ یہ ایک بہت بڑی عالمی سازش ہے، ناقابل یقین۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔