Sunday, May 17, 2026
ہوماسلام آبادصارفین کو بجلی کے بلوں کی بروقت فراہمی یقینی بنائیں،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ہدایت

صارفین کو بجلی کے بلوں کی بروقت فراہمی یقینی بنائیں،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ہدایت

گلگت،وزیر علیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے محکمہ برقیات کی جانب سے سسٹم اپ گریڈیشن اور موسم سرمامیں بجلی بحران پر قابوپانے کے حوالے سے دی جانے والی بریفنگ کے موقع پر کہا کہ بجلی کے ضیاع اور غیر قانونی استعمال کی روک تھام کیلئے سسٹم کو اپ گریڈ کرنا لازمی ہے جس کیلئے خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پہلے مرحلے میں گلگت، سکردو اور دیامر کے ہیڈکوارٹرز میں سمارٹ میٹرز اور اے بی سی کیبل کے تنصیب کے عمل میں تیزی لائی جائے۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے صوبائی سیکرٹری برقیات کو ہدایت کی کہ صارفین کو بجلی کے بلوں کی بروقت فراہمی یقینی بنائیں۔ سسٹم میں اضافی بجلی شامل کرنے کیلئے زیر تعمیر پاور پروجیکٹس کی تکمیل مقررہ مدت میں یقینی بنائیں۔ بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے توانائی کے متبادل ذرائع متعارف کرانے کیلئے کاغذی کارروائی کو جلد حتمی شکل دیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔