گلگت،سوشل میڈیا کے ذریعے منافرت پھیلانے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن شروع کیاہے۔ڈی آئی جی گلگت بلتستان ڈاکٹر میاں سعید نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے منافرت پھیلانے والے 13افرادکو گلگت پولیس نے راتوں رات گرفتار کیا ہے۔سوشل میڈیا کے ذریعے امن تباہ کرنے کی کو شش کرنے والے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتوں سے نمٹا جائے گا ۔ی آئی جی ڈاکٹر میاں سعید نے کہا کہ جو لوگ گلگت شہر سے باہر ملک کے دیگر صوبوں میں رہ کر سوشل میڈیا کے ذریعے منافرت پھیلا رہے ہیں ان کو ہوم ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے عاشورے کے بعد گرفتار کیا جائے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے منافرت پھیلانے والوں کے حلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا ۔
منافرت پھیلانے والوں کے گرد گھیراتنگ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
