Friday, March 13, 2026
ہومپاکستانجس دن پی ٹی آئی نارمل حالت میں آگئی تو یہ حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکے گی، شبلی فراز

جس دن پی ٹی آئی نارمل حالت میں آگئی تو یہ حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکے گی، شبلی فراز

اسلام آباد (سب نیوز)سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے کہا ہے کہ موجودہ قیادت کو عوام کی سپورٹ حاصل نہیں ہے، وہ قیادت عالمی سطح پر کامیاب ہوتی ہے جس کو عوام کی سپورٹ حاصل ہو جب کہ حکومت وقت کو پتا ہے کہ جس دن پی ٹی آئی نارمل حالت میں آگئی تو یہ حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکے گی۔
سینیٹ اجلاس قائم مقام چیئرمین سیدال خان کی زیر صدارت شروع ہوا، جہاں پیپلزپارٹی کے نومنتخب سینیٹر وقار مہدی نے حلف اٹھا لیا، یوسف رضا گیلانی نے وقار مہدی سے حلف لیا۔اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وقار مہدی کو خوش آمدید اور مبارکباد دیتا ہوں، خیبرپختونخوا کی خالی نشستوں سے الیکشن نہیں ہورہے ہیں، کیا خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی نمائندگی نہیں ہونی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں پر لاہور میں انتخابات کروا رہے ہیں، ہر صوبے میں الیکشن ہو گئے، خیبرپختونخوا کو کیوں نمائندگی نہیں مل رہی، بہت پہلے دیکھ لیا تھا کہ ایک صوبے کی وجہ سے نقصان ہوا تھا، ایک صوبے میں الیکشن نہیں کروانے باقی سب جگہ کروا لیں، وجہ یہی ہے کہ پی ٹی آئی کے زیادہ سینیٹر منتخب ہو جائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔