اسلام آباد،ایس ایس پی انوسٹی گیشن عطاالرحمن کی ہدایت پر سی آئی اے پولیس کی کارروائی ،جعلی کرنسی تیار کرنے والے گینگ کے تین کارندے گرفتار کر لئے گئے ۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے 1 لاکھ 50 ہزار کی جعلی کرنسی جبکہ شہریوں سے لوٹے ہوئے 2 لاکھ بھی برآمد کرلئے گئے ۔ملزمان میں محمد جہانگیر،شاہ زیب،ملک محمد یونس شامل ہیں ،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ۔کارروائی ڈی ایس پی سی آئی اے حاکم خان کی نگرانی سی آئی اے پولیس ٹیم نے کی ۔ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے پولیس ٹیم کو شاباش دی ۔
سی آئی اے پولیس کی کارروائی ،جعلی کرنسی تیار کرنیوالے گینگ کے 3کارندے گرفتار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
